جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

حکومت سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کررہی ہے،ملک طارق


حکومت سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کررہی ہے،ملک طارق
تولی پیر پراجیکٹ سےضلع پونچھ ٹور از م کامرکز بن جائے گا،عوامی وفود سےگفتگو
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) تولی پیر پراجیکٹ مکمل ہونے سے ضلع پونچھ ٹور از م کا مرکز بن جائے گا یہ بات اسسٹنٹ ڈائیرایکٹر ٹورازم ملک طارق نے اپنے آفس چیمبر میں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ضلع پونچھ اور راولاکوٹ کو بے پناہ قدرتی حسن سے نوزا ہے ۔ یہاں کے تفریخی مقامات اپنی مثال آپ ہیں بنجوسہ تولی پیر ، کوٹ متے خان ، گلشن شہداء ہائوسنگ سکیم خاص طور پر سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے حکومت آزادکشمیر نے یہاں 2019کو سیاحت کا سال قرار دیا ہے وہاں حکومت آزادکشمیر راجہ فاروق حید ر خان کی قیادت میں آزادکشمیر کے تاریخی مقامات پر سیاحوں کی آمد رفت کو یقینی منانے کیلئے تمام تر اقدامات بروح کار لارہی ہے ان کامزیدکہنا تھاکہ دور دراز سے آنے والے سیاحوں کو کچھ مشکلات کا سامنا ضرور ہے لیکن آنے ولے وقت میں ان مشکلات کا سدباب کر دیا جائے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سند ھ کے علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہونے کی و جہ سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد شمالی علاقہ جات کا رخ کیئے ہوئے ہے جوکہ عید سے قبل ضلع پونچھ میں بھی قیام کریں گے ۔ جون کے بعد سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے ہماری کوشش ہوگی کہ آنے والے تمام سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں تاکہ بیرون آزادکشمیر اس علاقے کے لوگوں کی طرف سے اچھا میسج جا سکے ۔
ملک طارق

© Copyright 2019. All right Reserved