جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

میرپور، ڈپٹی کمشنر عوامی مسائل سننے کیلئے 17 مئی کو کھلی کچہری لگائیں گے


میرپور، ڈپٹی کمشنر عوامی مسائل سننے کیلئے 17 مئی کو کھلی کچہری لگائیں گے
میرپور(نامہ نگار)چیف سیکرٹری آزادکشمیرکی ہدایت پرڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید خان عوامی مسائل اورشکایات سننے کے لیے 17 مئی بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد فیض مدینہ حمیدہ باد کالونی چکسواری میں کھلی کچہری لگائیں گے۔ جس میں عوامی مسائل کے حل کے لیے جملہ ضلعی محکمہ جات کے افسران بھی شرکت کریں گے۔ڈپٹی کمشنرنے اہلیان علاقہ چکسواری سے کہاہے کہ اگرانھیں کسی سرکاری محکمے یا دفترکے خلاف کوئی شکایت یامسائل ہوں تو وہ کھلی کچہری میں پیش ہوکرتحریری یازبانی طورپر اپنے مسائل پیش کرسکتے ہیں تاکہ افسران کی موجودگی میں ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کوہدایات دی جاسکیں۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ حکومت اورچیف سیکرٹری آزادکشمیرکی ہدایت پرضلع بھرمیں جمعہ کھلی کچہریاںلگارہی ہے جس میں لوگوں کے مسائل سنے جائیں گے ۔اس طرح کی کھلی کچہریاں میرپور،جاتلاں ڈڈیال، کھڑی شریف منگلا میں بھی لگائی جائیں گی۔
کھلی کچہری

© Copyright 2019. All right Reserved