جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

گڑھی دوپٹہ میں ایمبولینس،فائر بریگیڈ کی سہولت کی عد م دستیابی


گڑھی دوپٹہ میں ایمبولینس،فائر بریگیڈ کی سہولت کی عد م دستیابی
سہولیات دستیاب نہ ہونے کے باعث لوگوں کومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے
گڑھی دوپٹہ(نمائندہ اوصاف) گڑھی دوپٹہ میں ایمبولینس ،ریسکیو 1122اور فائر برگیڈ تک کی سہولت دستیاب نہ ہے ۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مظفرآباد سے فائر برگیڈ ،ایمبولینس اور ریسکیو سروسز کی فراہمی میں وقت درکار ہوتا ہے ۔بروقت نہ پہنچنے پر ناقابل تلافی نقصان ہوجاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گڑھی دوپٹہ جو کہ 4انتخابی حلقہ جات،85دیہاتوں پر مشتمل 1لاکھ 50ہزار سے زائد آبادی کا مرکز ہے تھانہ گڑھی دوپٹہ کی حدود میں آئے روز مختلف ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں ۔شارٹ سرکٹ آگ لگنے کے واقعات سمیت لوگ روزانہ کی بنیاد پر بیمار ہوتے ہیں ان حالات میں ریسکیو 1122،شہری دفاع کے رضا کاران سمیت فائر برگیڈ کی ضرورت پڑتی ہے ۔مگر گڑھی دوپٹہ میں یہ سہولیات دستیاب نہ ہونے کے باعث لوگوں کو شدید اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لہذا ارباب اختیار گڑھی دوپٹہ میں مذکورہ بالا سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں ۔گڑھی دوپٹہ بڈھیارہ سے لے کر ہٹیاں کی حدود تک سرکاری رقبہ جات موجود ہیں جن پر سرکاری دفاتر قائم کیے جا سکتے ہیں ۔
عدم دستیابی

© Copyright 2019. All right Reserved