منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

وزیرلائیوسٹاک کی چیف سیکرٹری سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال


وزیرلائیوسٹاک کی چیف سیکرٹری سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)وزیرلائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ چوہدری محمد اسماعیل گجر کی چیف سیکرٹری آزادکشمیر مطہر نیا ز رانا سے ملاقات،آزادکشمیر میں محکمہ لائیوسٹاک کے نئے پروجیکٹ شروع کرنے کے حوالے سے تفصیلات تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر،سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ وزراعت راجہ طارق مسعود خان،ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ بھی موجود تھے ۔ملاقات میں آزادکشمیر میں شعبہ لائیوسٹاک کی بہتری اورآزادکشمیر کی عوام کی خوشحالی کیلئے بڑے بڑے پروجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو اورریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔
لائیو سٹاک

© Copyright 2019. All right Reserved