پیر‬‮   26   اگست‬‮   2019

میرپور، بڑے شاپنگ مالز اور شہر بھر میں قائم سٹور لوگوں میں موت بانٹنے لگے


انتظامیہ نے چندہزارجرمانے کے بعدسٹورزکو دوبارہ زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت دےدی

عوام میں تشویش،ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ

میرپور (ارشد محمود بٹ) میرپور میں بڑے بڑے شاپنگ مالز اور شہر بھر میں قائم سٹور لوگوں میں موت بانٹنے لگے۔مضر صحت اور زائد المیعادمشروبات فروخت کرنے لگے۔ انتظامیہ کی طرف سے چند ہزارروپے کے جرمانے کے بعد سٹورز کو دوبارہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت۔ عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میرپور شہر اور اسکے گردونواح میں غیر معیاری جوسز ، دو نمبر بوتلیں زائد المیعادہونے کے باوجود بڑے بڑے مالز میں انکی فروخت جاری ہے ، گذشتہ چند دنوں میں انتظامیہ کی طرف سے چیکنگ کے دوران بڑے پیمانے پر مشروبات ضبط کیے گئے لیکن فروخت کرنے والوں کو صرف چند ہزار روپے جرمانے کے بعد دوبارہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت دے دی گئی جس پر عوامی و سماجی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔
مضر صحت ، مشروبات

© Copyright 2019. All right Reserved