پیر‬‮   26   اگست‬‮   2019

چکسواری،انتظامیہ کی کارروائی، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر تاجروں کو جرمانے


ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے مرکزی بازار میں سبزی ،فروٹ،دودھ، دہی ودیگراشیائےخوردونوش کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا
تاجررمضان المبارک میں لوگوں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں اورناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں،نائب تحصیلداراسلام گڑھ
میرپور(بیورورپورٹ)نائب تحصیلداراسلام گڑھ راجہ آصف منیر نے چکسواری بازار میں سبزی ،فروٹ،دودھ، دہی ودیگراشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کی پڑتال کی۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنیوالوں کوجرمانے کیے ۔دوران چیکنگ اشیاء خوردونوش کے معیاراورکوالٹی کی بھی پڑتال کی گئی۔انھوں نے دوکانداروں سے کہاکہ وہ رمضان المبارک میں لوگوں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں اورناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں۔انھوں نے پکوڑے سموسے اور دیگرکھانے پینے کی تیارکی جانے والی اشیاء کی بھی پڑتال کی۔ دوران پڑتال انھوں نے دوکانداروں سے کہاکہ وہ پکوڑوں اورسموسوں میںاستعمال ہونے والاتیل؍گھی معیاری استعمال کریںاور ہفتے میں دومرتبہ استعمال شدہ تیل تبدیل کریں۔شہربھرمیں غیرمعیاری ، ناقص اورزائدالمعیاداشیاء کوتلف کریں یامتعلقہ کمپنی کوواپس کریں اگر کسی بھی دوکان پرزائدالمعیاد اورناقص اشیاء پائی گئیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی قائم کیے جائیں گے اورناقص مال ضبط کرلیاجائے گا۔لہذا جملہ د کاندارحضرات اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پرآویزاں کریں اور گاہکوں کی خریداری پرانھیں باقاعدہ رسید دیں تاکہ مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق ہی لوگ اشیاء خوردونوش کی خریداری کرسکیں۔انھوں نے بعض دوکانداروں کی طرف سے صفائی اور ستھرائی اورریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاء کی فروخت پرانھیں شاباش دی اور کہاکہ رمضان المبارک کی برکتوں کے باعث اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں مزیداضافہ کرے گا۔لہذا دوکاندارحضرات مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہی اشیاء خوردونوش فروخت کریں۔
ریٹ لسٹ

© Copyright 2019. All right Reserved