منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

چوہدری رخسار کھڑی کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں ، عثمان افضل


چوہدری رخسار کھڑی کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں ، عثمان افضل
وزیراعظم نے خطہ میں میرٹ کی بالادستی کیلئے اہم اقدامات اٹھائیں ہیں
کھڑ ی شریف (نمائندہ اوصاف) مسلم لیگ ن حلقہ 4کھڑی شریف کے راہنما راجہ عثمان افضل ، نے کہا ہے کہ وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری رخسار احمد علاقہ کھڑی شریف کی تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اوصاف‘‘ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ راجہ عثمان افضل نے کہا کہ تعمیر وترقی کے حوالے سے جتنے کام مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہوئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے خطہ میں تعمیر وترقی ، میرٹ کی بالادستی اور بے روزگاری دور کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائیں ہیں اسی طرح قائد کھڑی وزیر پاور اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن آزاد کشمیر چوہدری رخسار احمد نے بھی منگلا سے ڈھل محمود تک تمام یونین کونسل میں تعمیرو ترقی کے بلاتفریق جو کام کیے ہیں اس سے عوام کا معیاری زندگی بہتر ہوا ہے اور دن بدن وزیر حکومت کے قافلے میں لوگ شامل ہورہے ہیں ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی یونین کونسل افضل پور سمیت دیگر تمام یونین کونسل میں نے مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کے سے ووٹ حاصل کر کے چوہدری رخسار کو منتخب کریں گے راجہ عثمان افضل آف گھسیٹ پور راجگان کھڑی شریف نے کہا کہ چوہدری رخسار نے کھڑی شریف میں سیاست کا رخ موڑ دیا ہے کسی برادری عزم ہٹ کر وہ تمام برادریوں اور طبقات کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں ۔کیونکہ ان کی ٹیم جن میں راجہ سبطین خان ، چیئرمین راجہ محمد خلیل ، راجہ ظہیر الحق ، چوہدر ی طاہر محمود ، کونسلر خالد حسین ، سمیت دیگر بھرپور انداز میں وزیر حکومت چوہدری رخسار کے شانہ بشانہ چل کر علاقہ کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔
عثمان افضل

© Copyright 2019. All right Reserved