پیر‬‮   26   اگست‬‮   2019

محکمہ تعلیم نے پرائمری مدرس کو مڈل کے ناقص نتائج پر تبدیل کر دیا


محکمہ تعلیم نے پرائمری مدرس کو مڈل کے ناقص نتائج پر تبدیل کر دیا
بلوچ(نمائند خصوصی) محکمہ تعلیم ضلع سدھنوتی کی پُھرتیاں ، 6ماہ قبل این ٹی ایس پاس کر کے لگنے والے پرائمری مدرس کو مڈل کے ناقص نتائج کی بنیاد پر تبدیل کر دیا گیا،ہائر سکنڈری سکول گجن میں انجم حسین کی تقرری 6ماہ قبل این ٹی ایس کے بعدبطور پرائمری معلم ہوئی تھی ، جبکہ اس دفعہ اس ادارہ کا جماعت ہشتم کا رزلٹ صفر رہا لیکن ہشتم کلاس کو پڑھانے والے اساتذہ کو چھو ڑ کر پرائمری معلم جس کی تقرری ہی چھ ماہ قبل ہوئی تھی کو سزا دیدی گئی ، عوام علاقہ نے اس پر محکمہ تعلیم سدھنوتی کو ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پرائمری مدرس

© Copyright 2019. All right Reserved