منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

عارف شاہد کےقاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے،راسب اعوان


عارف شاہد کےقاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے،راسب اعوان
کوٹلی (وقا ئع نگار ) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں شہید عارف شاہد کی برسی کا انعقاد کیا گیا ، برسی کی تقریب میں راجدہانی، کھوئی رٹہ ، نکیال سمیت کوٹلی بھر سے کارکنان نے شرکت ۔ رمضان کے با برکت مہینے میں برسی کی تقریب کو افطار سے قبل ترتیب دیا گیا ۔تقریب میں مشعل بردار ریلی بھی نکالی گئی جس کے بعد دعا کی گئی گئی, تقریب سے ملک محمد راسب اعوان، ملک شاہپال اعوان، ملک صابر پہلوان، شہریار ملک، محمد نصیر ، عانق الطاف، اور دیگر نے خطاب کیا ۔ تقریب میں ہارون راسب، ثمر نثار، راجہ ریاست ، ریان نثار ملک، ملک ربنواز، اکرام ضیاء اعوان، واجد حسین ملک، دانیال اقبال، اعجاز ملک، ارباز ملک، طفیل ملک، ملک خالق حسین ، اسد بخاری ، ملک فیاض حسین ، ذوالفقار علی، اورنگزیب، ریحا ن علی، نعمان چوہدری، فرحان ریاض، محمد فریاد، محمد ظفر، سہیل شریف، دانش رحمن، محمد عزیز، عکاشہ عارفین ،عامر نصیر ،فریس فریاد، ظہیم گل ، ملک ولائت ، ملک نواز حسین، عدنان فیاض ، ندیم احمد، لقمان راسب، محسن عزیز ملک، نوفل معروف، شہزاد اعوان، عاطف ملک، ملک جاوید ، ملک بشیر اور دیگر نے شرکت کی ۔ برسی کی تقریب میں کھوئیرٹہ، نکیال، راجدہانی سمیت کوٹلی بھر سے کارکنان نے شرکت کی ۔ انہوں نےکہا کہ عارف شاہد کی خدمات کی معترف پوری کشمیری قوم ہے جس کو اکٹھا کرنے کے لئے انہوں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ۔اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ریاست جموں کشمیر کی قومی آزادی اور سیکولر کشمیر کے لئے نیشنل عوامی پارٹی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ آج نیشنل عوامی پارٹی پوری دنیا میں شہید عارف شاہد کی برسی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کر رہی ہے ، رہنماؤں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ تقریب میں سجاد راجہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ریاست جموں کشمیر کی قومی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم بھی کیا گیا ۔
عارف شاہد

© Copyright 2019. All right Reserved