منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

بیرسٹر سلطان کا کھوئی رٹہ آمد پر فقید المثال استقبال کریں گے، مظہر اقبال بھٹی


بیرسٹر سلطان کا کھوئی رٹہ آمد پر فقید المثال استقبال کریں گے، مظہر اقبال بھٹی
ڈونگی (نمائندہ اوصاف)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق سیکرٹری جنرل بھٹی ایسوسی ایشن مظہر اقبال بھٹی نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیری قوم کے ہیرو ہیں عوام ا ن کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں 22 مئی کو کھوئی رٹہ آمد پر فقید المثال استقبال کریں گے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے ہمیشہ کشمیریوں کی ترجمانی پوری دنیا میں کی اور مسئلہ کشمیر کو دنیا کے کونے کونے میں اجاگر کیا ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوںنے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی حالیہ آڈیو نے کشمیریوں کے سر جھکا دیئے ہیں لیڈر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جیسے ہوتے ہیں جو دنیا میں کشمیریوں کے سر فخر سے بلند کر دیتے ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مستقبل کے وزیر اعظم آزاد کشمیر ہونگے اور انشاء اللہ مسئلہ کشمیر قائد پاکستان عمران خان اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیاد ت میں حل ہو گا آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت طے ہے کوئی روک نہیں سکتا ۔
مظہر اقبال بھٹی

© Copyright 2019. All right Reserved