جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

راجہ حنیف کا ظفر معروف سے اظہار ہمدردی


راجہ حنیف کا ظفر معروف سے اظہار ہمدردی
میرپور ( بیورورپورٹ) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون سازاسمبلی راجہ ظفر معروف کے بھائی لندن میں گاڑی کےحادثے کا شکار ہوگئے تھے،جنہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ان کی عیادت کیلئے گزشتہ روز اینٹی ٹریزم یوکے چیف ، ویسٹ میڈلینڈ پولیس چیف راجہ حنیف، لیبر پارٹی کے ایڈوائزر ڈاکٹر فاروق، سابق میئر لوٹن کونسلر وحیداکبر ، کونسلر وحید راسب، تاجر کمیونٹی خواجہ ذوالفقار ، تسلیم قریشی ، راجہ گلبہار، ناصر اقبال، سید کامران عابد بخاری اور دیگر شخصیات نے اظہار ہمدردی کی عیادت کیلئے آنے والوں نے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی راجہ ظفر معروف سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ہماری اللہ تعالیٰ کی بار گاہ میں دعا ہے کہ اللہ پاک جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔
ظفر معروف

© Copyright 2019. All right Reserved