جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

صحافی ظہور چوہدری کوہزاروں اشک بار آنکھوں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیاگیا


صحافی ظہور چوہدری کوہزاروں اشک بار آنکھوں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیاگیا
کھوئی رٹہ (نمائندہ اوصاف) کھوئی رٹہ کےسینئر صحافی محمد ظہور چوہدری وفات پاگئے نماز جنازہ ادا، ہزاروں اشک بار آنکھوں کی موجودگی میں سپرد خاک ،نماز جنازہ کے رقت انگیز مناظر، ہر آنکھ اشکبارصحافی،سماجی کارکن،اہل خانہ،اہل علاقہ ،سیاستدان ہر آنکھ اشکبار صحافی اپنے ساتھی کے بچھڑ جانے پر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکرکی شرکت صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اہل خانہ سمیت صحافیوں نے اپنے قلم قبیلہ سے تعلق رکھنے والے بھائی کی وفات پر ایک دوسرے سے تعزیت کی جنازہ کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کے اخلاق حسنہ اور اعلیٰ کردار کی تعریف کی جنازہ کے اجتماع سے سابق وزیر محمد مطلوب انقلابی،پی ٹی آئی آزادکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر نثار ابدالی،کے ڈی اے کے چئیرمین راجہ عقیل،تحصیل بار کے صدر راجہ قیوم ایڈووکیٹ،کھوئی رٹہ پریس کلب کے صدر محمد اظہر ملک، امجد چوہدری، طارق لون، وحید اکرام بھٹی،وسیم مصطفائی،خوشحال طاہر، سجادچوہدری، پروفیسر جمروز صدیقی،حبیب الرحمن آفاقی،حافظ ارشد چوہدری،صوفی عاشق حسین ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کے اوصاف جمیلہ بیان کئے اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا جبکہ نماز جنازہ میں ، عبدالقیوم شاکر،جاوید شاہد ، راجہ ایاز خان ، خورشید ایڈووکیٹ، چوہدری نسیم ، محمد ظفیر بابا، امجد چوہدری، صدر سی یو جے میرپور محمد الیاس، راجہ حبیب اللہ خان، شاہد چوہدری، آفتاب عارف، راجہ رمیز،صحافی زمرد چوہدری،صحافی یاسر حسن،صحافی کاشف شبیر، م ظفر اقبال غازی سمیت علمائے کرام، ڈاکٹرز، انجینئر، تاجر برادری، سیاسی و سماجی رہنمائوں، سمیت دیگر تمام مکاتب فکر کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

© Copyright 2019. All right Reserved