اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

پیپلز پارٹی سدہنوتی کے زیر اہتمام 18مئی کو افطار ڈنر ہوگا،رئیس انقلابی


پیپلز پارٹی سدہنوتی کے زیر اہتمام 18مئی کو افطار ڈنر ہوگا،رئیس انقلابی
یوتھ اور پی ایس ایف کے کارکنان کو بلاتخصیص دعوت دی جائے گی
پلندری (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سدہنوتی کے زیر اہتمام 18مئی2019کو افطار ڈنر کا اہتما م کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی سنئیر لیڈر شپ اورمرکزی قائدین شرکت کریں گے اس سلسلہ میں ضلعی صدر سردار رئیس انقلابی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پیپلز پارٹی ضلع سدہنوتی کے سنئیر نائب صدر سردار جاوید اعظم ایڈووکیٹ ،سردار ظہیر احمد ایڈووکیٹ، صدر حلقہ سردار صغیر احمد ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعات سردار عنصر جاوید،سردار ظہیر، ضلعی جنرل سیکرٹری سردار شفیق ایڈووکیٹ ،سردار امجد جاوید ،راجہ تاج،سردار محمد حنیف تبسم ممبر(سی ای سی) سردار شبیر گڑالوٰ ، سردار ربنواز اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں طویل غور وخوص کے بعد پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں پیپلز پارٹی ،یوتھ اور پی ایس ایف کے کارکنان کو بلاتخصیص دعوت دی جائے گی اور عہدیداران کی شرکت کو یقینی منایا جائے گااس موقع پر ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سدہنوتی سردار رئیس انقلابی ایڈووکیٹ نے کہا کہ 18مئی 2019؁ء کو پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر ، سابق صدر حاجی محمد یعقوب خان ،قائد حزب اختلا ف چوہدری محمد یسین ، مرکزی سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور ،سنئیر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف،سردار غلام صادق ، یوتھ کے چیرمین ضیاء القمر ،پی ایس ایف کے جنید عارف مغل اور دیگر قائدین کا پلندری میں شاندار استقبال کیا جائے گا ۔جملہ انتظامات کے حوالے سے سات رُکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

© Copyright 2019. All right Reserved