اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

نیوی میں بطورسیلرز بھرتی کیلئے پاکستان نیوی کی ٹیم 12 تا18 مئی میرپور آرہی ہے، ترجمان ڈی سی میرپور


نیوی میں بطورسیلرز بھرتی کیلئے پاکستان نیوی کی ٹیم 12 تا18 مئی میرپور آرہی ہے، ترجمان ڈی سی میرپور
میرپور(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرمیرپورکی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان نیوی میں بطورسیلرز(Sailors ) بھرتی کے لیے پاکستان نیوی کی ٹیم 12 تا18 مئی 2019 کومیرپور آرہی ہے۔ رجسٹریشن 13 اور 14 مئی 2019 کوصبح8 بجے سے 2 بجے تک پوسٹ گریجویٹ کالج میرپورمیں ہوگی ۔انٹرنس ٹیسٹ 15 مئی 2019 صبح8 بجے پوسٹ گریجویٹ کالج میرپورمیں ہوگا۔ اہلیت کی درج ذیل شرائط ہیں ۔ ٹیکنیکل (A ) میٹرک سائنس 65 فیصد نمبر،قد 5 فٹ 4 انچ عمر16 سے 20 سال اور میرین (D ) میٹرک سائنس60 فیصد نمبر، قد 5 فٹ 6 انچ، عمر کی حد17 سے 21 سال ہے۔اٹھمقام، ہٹیاں بالا، حویلی، ہجیرہ، عباس پور، فتح پور(نکیال) اور سماہنی کے ڈومیسائل کے حامل امیدواران کوعمرمیں ایک سال اور نمبروں میں 15 فیصد رعایت دی جائے گی۔مزیدمعلومات کے لیے موبائل نمبر051-5961836, 051-5953060, 0336-5567723 پررابطہ کریں۔

© Copyright 2019. All right Reserved