جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

فاروق حیدر کی قیادت میں لیگی کارکنان متحد ہیں، ندیم احمد


فاروق حیدر کی قیادت میں لیگی کارکنان متحد ہیں، ندیم احمد
سازشیں کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام و رسوا ہوں گے ، صحافیوں سے گفتگو
میرپور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ومرکزی ممبر مجلس عاملہ شیخ میاں ندیم احمد نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں تمام لیگی کارکنان متحد و منظم ہیں۔ سازشیں کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام و رسوا ہونگے قائدین کی عزت ہم سب کرتے ہیں۔ بعض ناعاقبت اندیش ایک ذاتی آڈیو کو ایشوبنا کر خطہ کی تعمیر وترقی کا عمل متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے خود تانگہ پارٹیاں ہیں۔ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرئے گی بلکہ آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی اور اس حکومت کے وزیر اعظم بھی راجہ فاروق حیدر خان ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

© Copyright 2019. All right Reserved