اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

جنگلات کی حفاظت اور عوامی آ گاہی مہم جاری ہے،نعمان اکبر


جنگلات کی حفاظت اور عوامی آ گاہی مہم جاری ہے،نعمان اکبر
حالیہ فائرسیزن کے دوران جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں کمی آئی ہے
بھمبر (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفسیر بھمبر راجہ نعمان اکبر کا کہنا ہے کہ حالیہ فائرسیزن کے دوران جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں کمی آئی ہے,جنگلات کی حفاظت اور عوامی آ گاہی مہم جاری ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفسیر بھمبرراجہ نعمان اکبر نے بتایا کہ ضلع بھر میں.لگ بھگ 50ہزارایکٹر پر محیط جنگلات کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے محکمہ کے افسران,ملازمین ہمہ وقت تیار ہیں.مقامی افراد کو ہدایت کی گئی یے کہ وہ جنگلات بچاؤ مہم میں ساتھ دیں. جنگلات کی حفاظت سے سرسبزوشاداب ماحول پیدا ہوتا ہے جنگلات کے پاس سے گزرتے وقت سگریٹ یا کوئی بھی آتشگیر مادہ استعمال نہ کیا جائے جنگلات کو کٹاؤ سے بچایا جائے چھوٹے پودوں کا بالخصوص خیال رکھا جائے یہ درخت آکسیجن, خوبصورتی سیاحت کے فروغ سمیت ریاست کا زرمبادلہ بڑھانے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں سماہنی,برنالہ اور بھمبر میں محکمہ جنگلات کی خصوصی ٹیمیں حفاظت کے لیے ہر لمحہ موجود ہیں.جالیہ سیزن کے دوران آگ لگنے کے واقعات میں کمی ہوئی ہے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے مختلف مقامات پر عوامی مہم کا سلسلہ جاری ہے جنگلات کے کٹاؤ سے روکنے کے لئے دفعہ کا نفاذ کیا گیا ہے.

© Copyright 2019. All right Reserved