جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

ماہ رمضان محبت امن اور رواداری کا درس دیتا ہے ، رزاق حسین


ماہ رمضان محبت امن اور رواداری کا درس دیتا ہے ، رزاق حسین
رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی طرف سے مومنین کیلئے عظیم تحفہ ہے
کھڑی شریف (نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی طرف سے مومنین کیلئے عظیم تحفہ ہے ، کیونکہ اس ماہ مقدس میں اللہ تعالیٰ نے نفلی عبادت کا ثواب فرضی عبادات کے برابر رکھا ہے اس لئے اس ماہ مقدس میں ہمیں اپنے گناہوں کی بخشش کیلئے دن رات کو شش کرتے ہوئے روزہ رکھنا چاہیے تاکہ ہم متقی وپرہیز گا ر بن سکیں ماہ رمضان محبت امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن امامیہ حلقہ 4کھڑی شریف کے سرپرست اور خطیب جامع مسجد نگیال پل منڈا کے امام علامہ رزاق حسین جعفری بادشاہ سرکارؒ چک مغلانی کھڑی شریف میں ماہانہ محفل درود وسلام سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محفل کا آغاز حافظ محمد جمیل ، خطیب مسجد چک مغلانی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔ جبکہ محفل سے نعتیہ خوان سائیں مذمل حسین ، اکبر علی ، ودیگر نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔ اور رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخشش ؒ کا آفاقی کلام پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی ۔ محفل کی صدارت پیر سید مشتاق حسین شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ چک مغلانی نے کی ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض خادم دربار سید زاہد حسین بخاری نے انجام دیئے ۔ محفل پاک میں دوسروں کے علاوہ سید شاہد حسین ، راجہ ارشد محمود ، راجہ ساجد معروف ، طاہر محمود بٹ ، چوہدری فیصل سلیم ، چوہدری عابد علی ، سید مصور عباس ، سید محمد علی ، سمیت دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور روزہ افطاری کے بعد لنگر نیاز تقسیم کی گئی ۔

© Copyright 2019. All right Reserved