اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

شفیق جرال کا صدر جماعت منتخب ہو نا باعث فخر ہے، محمد شریف


شفیق جرال کا صدر جماعت منتخب ہو نا باعث فخر ہے، محمد شریف
مہاجرین افتخار آباد چھمب پر مسلم کانفرنس کے انتہائی احسانا ت ہیں
کوٹ جیمل(نمائندہ اوصاف)سالارآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یونین کونسل افتخار آباد شمالی باؤ چوہدری محمد شریف آف خیرووال نے سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال کو صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی اور سابق صدر جماعت سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم کانفرنس رئیس الاحرارچوہدری غلام عباس اور مجاہد اوّل سردار محمد عبد القیوم خان کی جلائی ہو ئی شمع کو روشن رکھے گی ، انہوں نے کہا کہ مہاجرین افتخار آباد چھمب پر مسلم کانفرنس کے انتہائی احسانا ت ہیں ۔ مہاجرین کی آباد کاری سے لیکر سکول کالج ڈسپنریاں سڑکیں اور تعمیر وترقی مسلم کانفرنس کی مرون منت ہے مہاجرین کیلئے فیڈر لائن مالکانہ حقوق اہم ترین کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں شفیق جرال کی کامیابی نو شتہ دیوار ہے انہوں نے حلقہ برنالہ میں جس محبت رواداری ملنساری اور وفاداری کی سیاست کی ہے آمدہ انتخابات میں انہیں اس کا صلہ ملے گا اور حلقہ برنالہ میں دوبارہ تعمیر وترقی کا دور دورہ ہو گا اور بلاتفریق عوامی خدمت کریں گے انہوں نے راجہ فاروق حیدر خان کے بیانات اور آڈیو لیکس پر منصب ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے تھا انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ کے عوام کیلئے شفیق جرال کا صدر جماعت منتخب ہو نا باعث فخر ہے حلقہ برنالہ کے عوام اس اعزاز کو باعث سمجھتے ہیں اور انشاء اللہ شفیق جرال کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرکے مسلم کانفرنسی سنیئر قیادت ممبران مجلس عاملہ کا شکریہ ادا کریں گے۔

© Copyright 2019. All right Reserved