اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

روزہ انسان میں فرشتوں جیسی صفات پیدا کرتا ہے ، مفتی محمود الحسن


روزہ انسان میں فرشتوں جیسی صفات پیدا کرتا ہے ، مفتی محمود الحسن
گیارہ مہینوں میں حرا م اورناجائز امور سے اجتناب کرنے کا درس دیتا ہے
مظفرآباد(سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت آزادکشمیر کے امیر ،مہتمم جامعہ ابوہریرہ ؓ مفتی محمود الحسن شاہ مسعودی نے جامع مسجد امام احمد بن حنبل ؒ میں تقدس رمضان المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ انسان میں فرشتوں جیسی صفات پیدا کرتا ہے ، روزہ دار حلال چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی رضا اورخوشنودی حاصل کرنے کیلئے رکھنا ہے ،، اورفرشتے اپنی کوئی خواہش نہیں رکھتے ، بلکہ اطاعت خداوندی میں کوئی رکوع میں ہے اورکوئی سجدے میں ہے ، انہوںنے کہاکہ روزہ بھوک ،پیاس سمیت دیگر حلال کاموں سے دن بھر روکے رکھتا ہے اروروزہ دار سال کے گیارہ مہینوں میں حرا م اورناجائز امور سے اجتناب کرنے کا درس دیتا ہے اورروزہ دار کو روزہ صبر کا درس دیتا ہے ،اگر ہم اپنے روزمرہ امور میں صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسروں کے حقوق ادا کرنے کی کوشش کریں تو اس سے ہماری زندگیوں میں سکون اوراطمینان آئے ، اس وقت عدم برداشت اوردوسروں کے حقوق کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے سڑک پرچلتے ہوئے دوسرے کو راستہ دینے کے بجائے خود آگے نکلنے کی کوشش میں ٹریفک کے نظام میں خلل پیداکرکے اپنے سمیت دوسروں کے لئے مشکلات پیداکرہے ہیں ہمیں روزہ اللہ تعالیٰ کیلئے رکھنا ہے اگر اہم اس کے آداب کی رعایت کے ساتھ رکھیں گے صبر وتحمل کے ساتھ اپنے تمام اعضاء کا درست استعمال کریں گے گھریلو زندگی میں بیوی کے ساتھ حسن سلوک کرتے ہوئے اس کی خامیاں دیکھنے کے بجائے خوبیاں اپنی خامیاں دیکھیں گے تو اس حسن اخلاق کے گھریلو زندگی پر مثبت اوردوررس اثرات مرتب ہوں گے اسی طرح دفتر ،بازار سمیت روزمرہ معمولات زندگی میں اپنی خامیوں کا محاسبہ دوسروں کی اچھائیوں کو دیکھ کر ہم اخروی زندگی کی ابدی کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں ،اس موقع پر خطیب جامع مسجد مولانا محمد فیاض ، ناظم مدرسہ سیدنا عباس ؓ ،قاری محمد عامر سمیت دیگر علمائے کرام عوام علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

© Copyright 2019. All right Reserved