جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

میرپور میں چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام نہیں، چوہد ری مظہر


میرپور میں چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام نہیں، چوہد ری مظہر
جعلی مشروب کے برانڈ لوگوں کو دھڑلے سے فروخت کئےجا رہے ہیں
میرپور(نامہ نگار) نانگی لاری اڈہ میں کھانے پینے اور جعلی مشروب کے برانڈ لوگوں کو دھڑلے سے فروخت کیے جا رہے ہیں ۔ غیر معیاری اور ناقص اشیاء کھانے سے عوام بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے۔ چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام نہیں ہے ضلعی انتظامیہ سخت کارروائی کرئے۔ان خیالات کا اظہار معروف عوامی ،سیاسی و سماجی شخصیت چودھری مظہر آف گادیاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری مظہر نے کہا اسسٹنٹ کمشنر کی اچھی شہرت ہے نانگی لاری اڈہ اور اس کے قرب و جوار میں بعض دکانداروں نے کھانے پینے کی اشیاء ناقص اور غیر معیاری رکھی ہوئی ہیں ۔ جعلی مشروب کی بوتلیں مسافروں اور دیگر گاہکوں کو دی جاتی ہیں۔ چیک اینڈ بیلنس کا نظام موثر نہ ہونے کی وجہ سے ایسے دکاندار قانون کی گرفت سے بچ جاتے ہیں۔ جعلی مشروب پینے سے کئی لوگ دائمی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں چند روپے کمانے کی خاطر انسانی زندگی کو داو پر لگا دینے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی ہو نی چاہیے۔

© Copyright 2019. All right Reserved