جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

تراڑکھل ، خودساختہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، انتظامیہ اور حکمرانوں کو بد دعائیں


یوٹیلٹی سٹور پر سامان موجود نہیں، پرائس کنٹرول کمیٹی صرف لسٹیں جاری کرنے تک محدود ، کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں
بازار میں تاجروں نے از خود قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا، مہنگائی کو روکا جائے ورنہ سڑکوں پر نکلیں گے، عوام علاقہ
تراڑکھل( نامہ نگار) تراڑکھل میں مہنگائی کا طوفان نے عوام کو چیخنے پر مجبور کر دیا ایک یوٹیلٹی سٹور بھی موجود ہے جس میں سامان تک نہیں پورا یوٹیلٹی سٹور خالی پڑا ہے اہلکار پورا دن مکھیاں مارنے پر مامور حکومت سے مطالبہ ہے کہ تراڑکھل یوٹیلٹی سٹور میں فوری رمضان پیکج کے تحت سامان مہیا کیا جائے اور عوام سے فراڈ بند کیا جائے کہ یوٹیلٹی سٹور سستے داموں میں سامان فروخت کرتا ہے ۔ حکومت صرف اخبارات اور اشتہارات میں سستی چیزیں دے رہی ہے زمین پر سرے سے کوئی پیکج یا سامان موجود نہیں ہے تراڑکھل انتظامیہ یوٹیلٹی سٹور کا معائنہ کرے۔ خودساختہ مہنگائی نے رمضان کے مہینے میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں سزبی فروٹ اور سبزیاں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں غریب عوام سبزی فروٹ صرف دیکھ سکتے ہیں خرید نہیں سکتے روزے داروں کی انتظامیہ اور حکمرانوں کو بد دعائیں۔ رمضان کے شروع ہوتے ہی تراڑکھل بازار میں تاجروں نے از خود قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا پرائس کنٹرول کمیٹی تراڑکھل صرف لسٹیں جاری کرنے تک محدود کسی نے بھی بازار میں چیکنگ کرنا گوارہ نہیں کیا دفتر میں بیٹھ کر روزہ گزارنا معمول زبنا لیا گراں فروشی سے عوام لٹتے ہیں انتظامیہ مکمل خاموش اس کے علاوہ بازار میں ٹریفک جام معمول بن گیاٹریفک کنٹرول کا کوئی بندو بست نہیں سکول کے بچے اور خریدار انتہائی پریشان کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام روزمرہ کا معمول بن گیا ہے ۔ کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں انتظامیہ تراڑکھل بازار میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ترتیب دے قصاب اور مرغ فروش بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف اور انتظامیہ کو بد دعائیں دے رہے ہیں اور عوام کا ضلع سدھنوتی کی انتظامیہ اور مرکز تراڑکھل کی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کو روکا جائے ورنہ عوام سڑکوں پر نکلیں گے

© Copyright 2019. All right Reserved