اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، شجاع حیدر


مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، شجاع حیدر
نااہل حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے
میرپور(نامہ نگار) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر لائرز فورم کے صدر شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہا کہ قرض پر خودکشی کو ترجیح دینے کی بات کرنے والے نااہل حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، پی ٹی آئی حکومت جب سے آئی ہے مہنگائی کا ریلا آگے سے آگے بڑھتا جا رہا ہے۔بجلی گیس کے نرخ تو بڑھے ہی تھے مگر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے جو حالات خراب ہوئے ہیں اس نے عوام کاجینا محال کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے،روزگار رک گئے ہیں، مزدور گھر بیٹھ گئے ہیں،تنخوادار طبقے کی تنخواہیں وہی پرانی،حکومت بتائے کہ مجبورعوام انکی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ مزید کیسے برداشت کریں؟نوازشریف دور حکومت میں 60 روپے لیٹر پیٹرول تھا،آج 60 روپے کا نیسلے کا پانی ہے ،اور نیازی کہتا ہے مجھ پر مہنگائی کا الزام لگایا جا رہا ہے، حکومتی نااہلی کی وجہ سے عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، یہ مہنگائی صرف اور صرف حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہو رہی ہے،عوام کو مسائل نے چھٹکارہ دلوانے کیلئے اس نا اہل اور سیلکٹڈ وزیر اعظم کو گھر بھیجنا ہو گا۔

© Copyright 2019. All right Reserved