اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات مہیا کروں گا ، سردارظہیر


شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات مہیا کروں گا ، سردارظہیر
فاروق حیدرکی قیادت میں خطہ ترقی کی منازل طے کررہا ہے ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل
وزیراعظم انفراسٹرکچرپروگرام کے تحت چوبیس منصوبوں پر جلد کام شروع ہوگا
ہجیرہ(نمائندہ خصوصی) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سردارظہیراحمدنے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدرنے آزاد کشمیر بھر کے ایڈمنسٹریٹرز کو کشمیرہاؤس بلا کر بجٹ کے حوالے سے جو تجاویز لی ہیں اس پر وہ ان کے شکرگزارہیں فاروق حیدرکی قیادت میں آنے والے بجٹ میں مزید مسائل حل ہونگے، وزیراعظم آزاد کشمیرنے آزاد کشمیر بھرمیں تعمیرو ترقی کے جو عملی اقدامات کیے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں، انھوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی ہجیرہ میں وزیراعظم انفراسٹرکچرپروگرام کے تحت چوبیس منصوبہ جات پر جلد کام شروع ہوگا ان چوبیس منصوبہ جات میں واٹرٹینک ، PCCروڈز و دیگرشامل ہیں انھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا مشن ہے میونسپل کمیٹی کی حدود میں شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات مہیا کرونگا وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکی قیادت میں خطہ ترقی کی منازل طے کررہا ہے ، حلقہ ۲ میں آنے والے بجٹ میں مزید ترقیاتی منصوبہ جات لگاکر حلقہ کو مثالی حلقہ بنائیں گے، انھوں نے کہا کہ ہجیرہ میں یکم رمضان سے افطارکیمپ کا انعقاد کیاہواہے جس میں قیدیوں، مسافروں اورمریضوں کو افطارو ڈنر دیاجاتا ہے اس دسترخوان /افطار کیمپ کو مزید بہترکرنے کے لیے تاجربرادری اورمخیرحضرات تعاون کریں تاکہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں غریبوں کو افطار ڈنر کروانے کا سلسلہ جاری رہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved