بدھ‬‮   26   جون‬‮   2019

کوٹلی ، گلہار کالونی میں آوارہ کتے انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن چکے ، انتظامیہ خاموش


آوارہ کتوں کے بارے میں کئی بارمتعلقہ محکمہ میں رپورٹ بھی دی گئی مگر کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ،عوام علاقہ
کتے بچوں کیلئے سنگین خطرہ ، لوگوں کو ہزاروں روپے مالیت کی بکریاں اور مرغیوں کےضائع ہونےسے نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے
کوٹلی(وقا ئع نگار) گلہار کالونی میں آوارہ کتوں نے انت مچا دی۔محمد صابر بھٹی نامی غریب شخص کی بکری چبا ڈالی،مقامی افراد نے چھڑا کر ویٹرنری ہسپتال پہنچا دیا محکمہ اہلکار چپ کا روزہ رکھ کر خواب خرگوش کے مزے لینے لگے۔تفصیلات کے مطابق گلہار کالونی کوٹلی میں آوارہ کتوں نے قیمتی جانوروں کو کھانا شروع کر دیا مقامی آبادی کے افراد کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کے بارے میں کئی بارمتعلقہ محکمہ میں رپورٹ بھی دی گئی مگر ابھی تک راست قدم نہیں اٹھایا گیا اور لوگوں کی ہزاروں روپے مالیت کے بکریوں اور قیمتی مرغیوں کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔عوام علاقہ نے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں سے مقامی آبادی کو بچایا جائے کیونکہ یہ آوارہ کتے اب چھوٹے بچوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں جو سکولوں میں جاتے ہیں چھٹی کے اوقات میں یہ کتے آبادی اور قبرستان کے گردونواح میں گھومتے دکھائی دیتے ہیں ۔

© Copyright 2019. All right Reserved