اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

کشمیریوں کا خون سڑکوں پر بہہ رہا ہے ، میمونہ بخاری


کشمیریوں کا خون سڑکوں پر بہہ رہا ہے ، میمونہ بخاری
مقبوضہ وادی میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ افسوس ناک ہے
تحریک آزادی کو دہشتگردی سے جوڑ کر بھارتی سرکار نسل کشی میں مصروف ہے
میرپور(بیورورپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ افسوس ناک ہے ، شہادتوں کا سلسلہ ماہ صیام میں بھی جاری ہے، کشمیریوں کا خون سڑکوں پر بہہ رہا ہے نہتے مسلمانوں کو بے گناہ جیلوں میں بند کر کے حق خودرادیت کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے مائوں بہنوں اور بیٹیوں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے اقوام عالم خاموشی کا بت توڑ کر کشمیریوں کے پیدائشی حق اور چارٹر آف کشمیر کے تحت ایکشن لیں کشمیریوں کا خون بہنا سراسر زیادتی ہے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی سے جوڑ کر بھارتی سرکار نسل کشی میں مصروف ہے جس کی مذ مت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محترمہ میمونہ بخاری نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں بھارتی دہشت گرد فوج کشمیریوں پر دن بدن مظالم بڑھا کر نسل کشی میں مصروف ہیں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں مقبوضہ وادی میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے بھڑیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور ظلم کا شکار ہونے والی معصوم بچی کو اقوام عالم اور عالمی عدالت انصاف فراہم کرئے

© Copyright 2019. All right Reserved