ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

درخت کاٹنے والوں کا محاسبہ کیا جائے،چوہدری بوستان


درخت کاٹنے والوں کا محاسبہ کیا جائے،چوہدری بوستان
پودے لگاکر چھوڑ دینا پیسے اور وقت کا ضیاع ہے،سابق ایڈمنسٹریٹر
کوٹلی (سٹی رپورٹر )سابق ایڈمنسٹریٹر چوہدری بوستان علی نے کہا ہے کہ ضرورت مستقل مزاجی کی ہے پودے لگاکر انہیں انکے حال پر چھوڑ دینا پیسے اور وقت کا ضیاع ہو گا ان پودوں کو اپنا بہن بھائی یا اولاد سمجھ کر نگہبانی کیجئے درخت کاٹنے والوں کو پہچان کر انکا محاسبہ کریں۔ یہ لوگ اس ملک اور ملت کے دشمن ہین ان پر نظر رکھیے آزادکشمیر بھی توجہ چاہتا ہے اس ریاست مین تباہی مچی ہوی ہے جنگلات کاٹے جارہے ہیں ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ حکومتی اہلکاروں کی سرپرستی میں یہ دھندہ ہو رہا ہے بھر جنگلات کی ملکیتی رقبہ جات کو فروخت کیا جاتا ہے نیلامی جاری ہے 50 ہزار سے لیکر ایک لاکھ روپے تک ایک کنال زمین فروخت ہورہی ہے قبضہ موقع پر دیا جاتا ہے فوری قبضہ فوری تعمیر زور شور سے جاری ہے آزادکشمیر میں بھی توجہ دی جائیگی مجھے بہت امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس طرف ضرور توجہ ضرور دین گے آزادکشمیر کے تعلق رکھنے والے بہت بڑی تعداد مین باشعور لوگ حکومت پاکستان سے تعاون کرنے کو تیار بیٹھے ہیں ہم حکومت پاکستان کے انقلابی فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔
چوہدری بوستان

© Copyright 2019. All right Reserved