ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

حکومت کوٹلی کو سرسبزو شاداب سیاحتی مقام بنائے


حکومت کوٹلی کو سرسبزو شاداب سیاحتی مقام بنائے
جنگلات کی کٹائی اور چوری کوروکنے کیلئے اقدامات کرے
کوٹلی (ادریس فاروقی سے) کوٹلی کو سرسبزو شاداب سیاحتی مقام بنانے کے لیے حکومت وقت اپنا کردار ادا کرے جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور ہر سال آگ لگانے کے مسلسل واقعات کی وجہ سے کوٹلی جیسی حسین وادی کے حسن کو شدید خطرہ ہے کشمیر جنت نظیر کے پہاڑوں کے دامن میں پھیلی ہوئی یہ خوبصورت وادی جو سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی بھر پور کشش رکھتی ہے اگر ارباب اختیار چا ہیں تو سیاحت کی مدمیں کڑوڑوں روپے حاصل کرسکتے ہیں کوٹلی کے تمام نوجوان حکومت کی اس سلسلے میں بھر پور مدد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اندرون ملک اور بیرون ملک کوٹلی کے اورسیز کوٹلین اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کریں گے سیاحت کے فروغ سے بے روزگاری کے خاتمے میں بھی بڑی حد تک مدد ملے گی کوٹلی جو مدنیہ المساجد کے نام پر مشہور یہاں کی جدید وقدیم طرز کی مساجد بھی سیاحوں کو اپنی طرف مائل کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے حکومت وقت کو جنگلات کی کٹائی اور چوری روکنے کے لیے اقدامات کرنے کرنے چاہیے اور سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے ۔
کوٹلی

© Copyright 2019. All right Reserved