بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

نصیر آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق، ایک زخمی


نصیر آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق، ایک زخمی
پولیس موقع پر پہنچ گئی، مزدورں کا تعلق سندھ کے علاقے ٹنڈو آدم سے ہے
نصیر آباد (نیوز ایجنسیاں ) بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، لاشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ منگل کو علی الصبح نصیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق اور زخمی مزدور کا تعلق سندھ کے علاقے ٹنڈو آدم سے ہے، مزدور بھوسے کے ٹرک لوڈ کرنے کے لئے نصیر آباد آئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ مقتولین میں ارجن، جگنی اور میر حسن شامل ہیں۔
ہلاکتیں

© Copyright 2019. All right Reserved