ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

پاک فوج پاکستان کا دوسرا نام ہے، اسامہ سرور


پاک فوج پاکستان کا دوسرا نام ہے، اسامہ سرور
لیگی حکومت کاجلد تابوت نکلےگا،مسئلہ کشمیر مسلم کانفرنس کےدورمیں حل ہوگا
کوٹلی (سٹی رپورٹر ) مسلم کانفرنس کوٹلی کے رہنما اسامہ سرورنے اپنے بیان میں کہا ہے جب پاکستانی قوم شدید ذہنی اذیت کا شکار تھی تو مجاہد اول نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگایا تھا انہوں نے کشمیر ی قوم کے لیے راہ متعین کی پاک فوج پاکستان کا دوسرا نام ہے موجودہ حکومت اپنا معیار کھو چکی ہے فاروق حید رکو اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے آج تمام حکومتی وزراء کشمیر ہاوس میں عدم اعتماد کی فضاء بننے کے سہولت کار بننے ہوئے ہیں جن کو روکنا فاروق حیدر کے بس میں نہیں رہا یہ مکافات عمل ہے راجہ فاروق حیدر نے مسلم کانفرنس کی حکومت کے خاتمے کے لیے پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر سردار عتیق احمد خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرکے آج وہی کام راجہ فارو ق حید ر کے ساتھ ہو رہا ہے مسلم کانفرنس ایک نظریہ ایک سوچ ہے ایک ویژن کا نام ہے ہم پورے یقین سے امید کرتے ہیں کے مسلہ کشمیر ہمارے ہی دور میں حل ہوگا اور مسلم لیگ ن کا بہت جلد کشمیر سے بھی ایک تابوت نکلے گا ۔
سرور

© Copyright 2019. All right Reserved