ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

فاروق حیدر کا مقابلہ کرنا کوئی آسان کام نہیں،شفقت علی


فاروق حیدر کا مقابلہ کرنا کوئی آسان کام نہیں،شفقت علی
وزیراعظم نے آزاد خطے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ہے
مظفرآباد (سٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل آزاد جموں کلچرل اکیڈمی شفقت علی چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس اب کانگرس بن چکی ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کا سیاسی اور ترقیاتی نقصان کرنا ہی رہ گیا ہے۔ جس طرح ایک مردہ گھوڑے میں دوبارہ جان نہیں ڈالی جا سکتی اسی طرح قلبی کے واحد سینیاسی بابا جو مرضی کر لیں مسلم کانفرنس کا احیاء ممکن نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس جماعت کو کبھی مقبوضہ کشمیر کے کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کی توفیق نہیں ہوئی مگر جب ان کو اقتدار کا لالچ نظر آیا تو انکی زبانوں سے رال ٹپکنے لگی مگر وہ جو بھی کر لیں یہ بیل اب منڈھے چڑھنے والی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلم کانفرنس کے صدر شفیق جرال کو سردار عتیق سے آزاد کروائے گی کیونکہ جب سے انہیں جماعت کا صدر بنایا ہے ان کو کچھ پتہ نہیں ہوتا جماعت کیا کرنا چاہتی ہے کیونکہ فیصلے سردار عتیق صاحب خود ہی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیر کو جس دن احتجاج کی کال دی تھی مسلم کانفرنس کیلیے اس سے شرمندہ دن کوئی نہیں گزرا ہو گا کیونکہ وہ دس بندے بھی اکٹھے نہیں کر سکی۔انہوں نے کہا اسطرح کی ٹامک ٹوئیاں مارنے سے کچھ ہاتھ نہیں آتا ہے بلکہ اپنی ہی رسوائی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا مقابلہ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے انہوں نے تعمیر و ترقی کا جو انقلاب برپا کیا اور مسلسل ترقیاتی کاموں کا جو جال بچھایا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ تھی کہ جن دس بندوں نے احتجاج کیا انہوں نے بھی اپنا منہ چھپا رکھا تھا انہیں تو اپنا منہ دکھانے کی بھی جرات نہیں تھی۔
شفقت علی

© Copyright 2019. All right Reserved