پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

مطفرآباد، شہری گندی باسی ،مہنگی اشیا خریدنے پر مجبور ،بلدیہ حکام غائب


ناقص سبزیوں اور فروٹ سے بھرے ٹرک شہر میں داخل ہوتے ہیں کارپوریشن اہلکاران سے بھتہ وصول کرتے ہیں

چیف سیکرٹری بلدیاتی ادارے کے افسران کو پابند بنائیں کہ شہر میں مصنوعی مہنگائی کو ختم کریں ،عوامی حلقے

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن مظفرآباد شہریوں کو سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام محکمہ کے آفیسران و اہل کاران دن بھر اپنی دیہاڑ ی کے چکر میں ہوتے ہیں ۔جب کہ شہری گندی،باسی اور مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور،ناقص سبزیوں اور فروٹ سے بھرے ٹرک شہر میں داخل ہوتے ہیں کارپوریشن کے آفیسران اور اہل کاران سے مل کر بھتہ وصول کرنے ہیں۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن میں نا اہل اور کرپٹ آفیسران کی تقرری کے بعد ادارے کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ ہوگئی ہے شہر میں بدوں اجازت گلی سڑی سبزیاں فروٹ انتہائی مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں تاہم ادارے میں تعینات آفیسران ذاتی مفادات کے لیے شہریوں کو گندی اشیاء لینے پر مجبو ر کررہے ہیں۔اس وقت مظفرآباد شہر اور اس کے گرد و نواح میں درجنوٓں ایسے سٹال لگائے گئے ہیں جن میں ایبٹ آباد اور راولپنڈی سے فروٹ سبزی لگائی گئی ہے ۔شہریوں کے مطابق ان سٹال آدھے سے زیادہ بلدیاتی ادارہ کے ملازمین کی پارٹنر شپ ہے ادارہ مہنگائی شہر کے لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں ۔شہریوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وہ وبلدیاتی ادارہ مظفرآباد کے آفیسران کو پابند بنائیں کہ شہر میں مصنوعی مہنگائی کو ختم کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں ۔
مظفرآباد مہنگائی

© Copyright 2019. All right Reserved