پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

دارالحکومت، پائپ لائن پھٹنے سے پانی دکانوں اور گھروں میں داخل(محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران بے خبر)


تصاویر ہمراہ
دارالحکومت، پائپ لائن پھٹنے سے پانی دکانوں اور گھروں میں داخل(محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران بے خبر)
ایک طرف شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ دوسری جانب بنک روڈ ٹانگہ سٹینڈ میں پانی ضائع ہو رہا ہے،عوامی حلقے
کئی دکانوں میں پڑا قیمتی سامان خراب لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ کا کوئی اہلکار موقع پر نہیں آیا، پانی کی پائپ لائن کو درست کیا جائے
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) ایک طرف شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے جبکہ دوسری جانب بنک روڈ ٹانگہ سٹینڈ میں پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے سے سارا پانی تاجر برادری کی دکانوں اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا محکمہ کے افسران لمبی تان کر سوگئے ،سارا پانی تاجر برادری کی دکانوں میں اور ارد گرد کے علاقہ مکینوں کے گھروں میں داخل ہونے لگا محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران و اہلکاران لمبی تان کر سو گئے کئی دکانوں میں پڑا قیمتی سامان بھی خراب لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ کا کوئی اہلکار موقع پر نہیں آیا تاکہ پھٹ جانے والی پانی کی پائپ لائن کو درست کیا جائے اہلیان ٹانگہ سٹینڈ نے فی الفور لائن کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے ۔
پائپ لائن

© Copyright 2019. All right Reserved