بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

باغ، چوروں نے گھروں و دکانوں کا صفایا کردیا، تالے توڑ کر نقدی،زیورات و دیگر اشیاء لے اڑے


ہڈی باڑی میں لطیف لون کی د کان سےنقدی،سگریٹ اور کھانے کی اشیاء بھی چور لے کر رفوچکر ہو گئے
چوروں نےعنایت بیکرز کو ایک ماہ میں دو مرتبہ چونا لگا یا،پولیس کوئی سراغ نہ لگا سکی ،عوامی حلقوں میں تشویش

نعمان پورہ (نمائندہ اوصاف )باغ میں چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ، ہڈی باڑی میں واقع عنایت بیکرز اور لطیف لون کی گیس کی د کان کے تالے توڑ کر چوری نے صفائی کر دی۔ پچاس ہزار نقد کیش کے ساتھ ساتھ سگریٹ اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی ساتھ لے گئے ۔ گزشتہ ایک ماہ میں چوروں نے دو مرتبہ عنایت بیکرز کو چونا لگا لیا۔ ایک ماہ قبل ہدیٰ باری میں واقع عنایت بیکرز کے رہائشی مکان سے چور رات کو زیوارت اور دیگر قیمتی اشیاء لے اڑے تھے جن کا تا حال کوئی سراغ نہ مل سکا۔ اب کی بار چوروں نے مکان کے بجائے دکان پر ہاتھ صاف کیا اور دوسری مرتبہ عنایت بیکرز کے مالک کو بے رحم چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔باغ میں چور ی کی مسلسل وارداتوں نے کاروباری طبقہ کو پریشان کر رکھا ہے۔موٹر سائیکل چوری ، تالے توڑ کر د کانوں اور مکانوں کی صفائی کرنا معمول بن چکا ہے ۔ باغ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ باغ انتظامیہ چوروں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر باغ کا کوئی شہری و تاجر چوروں کے ہاتھوں محفوظ نہیں ۔
چور

© Copyright 2019. All right Reserved