بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

گائوں چھپڑابن سےتعلق رکھنےوالےسردار محمدکریم انتقال کر گئے


گائوں چھپڑابن سےتعلق رکھنےوالےسردار محمدکریم انتقال کر گئے
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) حلقہ نمبر چار کے گائوں چھپڑابن سے تعلق رکھنے والے سردار محمد کریم خان انتقال کر گئے ، مرحوم پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردار محمد سعید خان کے حقیقی چچا ، ارشد کریم اور راشد کریم کے والد تھے ۔ا ن کی نماز جنازہ میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے عہدیداران، سابق بلدیاتی نمائندوں ، وکلا ، صحافیوں، ڈاکٹرز ، پروفیسر ز، اساتذہ کرام ، تاجروں ، ٹرانسپورٹروں ، مختلف مکاتب فکرکے زعما اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ہو رنہ میرہ کے سماجی اور مذہبی رہنما سردار محمد فاروق خان، سردار محمد رحمت خان، جنرل سیکرٹری غازی ملت پریس کلب سردا رعامر حنیف نے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جملہ پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ۔
انتقال

© Copyright 2019. All right Reserved