بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

کوٹ جیمل، مسلم کانفرنس کا فاروق حیدر کیخلاف احتجاج


کوٹ جیمل، مسلم کانفرنس کا فاروق حیدر کیخلاف احتجاج
خاتو ن اور سکندر حیات کیخلاف نازیبا الفاظ پر مستعفی ہونے کا مطالبہ
کوٹ جیمل(نمائندہ اوصاف)فاروق حیدر کے خاتون کے خلاف نازیبا الفاظ مسلم کانفرنسی کارکنوں کا احتجاج ۔ کشمیر پریس کلب برنالہ کے سامنے بڑی تعداد میں کارکنوں کا احتجاج فاروق حیدر کے خلاف نعرے بازی مستعفی ہونے کا مطالبہ ،کشمیر پریس کلب برنالہ کے سامنے شرکاریلی کا خطاب ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس اعجاز جرال ایڈووکیٹ ، چیف آرگنائزر میرپور ڈویژن صادق جرال ایڈووکیٹ ،تحصیل صدر زبیر نے خطاب کیا ۔ صدر آل جموںو کشمیر مسلم کانفرنس اور قائد مسلم کانفرنس کی کال پر پورے آزادکشمیر میں وزیر اعظم آزاد ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی وڈیو لیکس جس میں فاروق حیدر نے سابق صدر ووزیر اعظم آزاد کشمیر سالار جمہوریت سکندر حیات خان کے خلاف اور ایک خاتون سیاسی کارکن کے خلاف جو گھٹیا اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی اسکے خلاف پورے آزاد کشمیر میں احتجاج کیا گیا اور برنالہ میں بھی کانفرنسی اور سماجی کارکنوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی ۔جو کشمیر پریس کلب برنالہ کے سامنے آکے ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ۔کشمیر پریس کلب برنالہ کے سامنے آکے ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ۔کشمیر پریس کلب برنالہ نے تمام جملہ ممبران اس موقعہ پر موجود تھے ۔ ریلی میں فاروق حیدر کے خلاف سخت نعرے بازی کی ،سالار جمہوریت کے حق میں نعرے لگائے۔ریلی سے جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس ضلع بھمبر مرزا اعجاز جرال ایڈووکیٹ ،آرگنائزر مسلم کانفرنس ڈویژن مرزا صادق جرال ایڈووکیٹ، صدر مسلم کانفرنس تحصیل برنالہ مرزا محمد زبیر جرال نے اپنے اپنے خطاب میں فاروق حیدر کی اخلاقی دیوالیہ پن پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔
احتجاج

© Copyright 2019. All right Reserved