بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

گڑھی دوپٹہ، آرسی سی پل پرٹریفک جام معمول،عوام کومشکلات،انتظامیہ خاموش تماشائی


پل پر چنگ چی رکشے ،ٹیکسی گاڑیوں کے علاوہ با اثر افراد کی گاڑیاں ہر وقت کھڑی رہتی ہیں،پل عبور کرنا مشکل ہو جاتا ہے
انتظامیہ کی ملی بھگت سے پل لاری اڈے اور سبزی و فروٹ منڈی میں تبدیل ہو چکا ہے،ضلعی انتظامیہ نوٹس لے،عوامی حلقے
گڑھی دوپٹہ(نمائندہ اوصاف)انتظامیہ کی بے حسی و ملی بھگت آر سی سی پل لاری اڈے اور سبزی و فروٹ منڈی میں تبدیل،ٹریفک جام معمول بن گئی ،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، گڑھی دوپٹہ میں انتظامیہ اور قانون وغیرہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔آر سی سی پل پر ہر قسم کی گاڑی کھڑی کرنے اور دیگر تجاوزات پر دفعہ144نافذ ہے مگر مقامی پولیس اور دیگر انتظامیہ کی ملی بھگت سے پل لاری اڈے اور سبزی و فروٹ منڈی میں تبدیل ہو چکا ہے ۔پل پر چنگ چی رکشے ،ٹیکسی گاڑیوں کے علاوہ با اثر افراد کی گاڑیاں ہر وقت کھڑی ہوتی ہیں جب کہ باقاعدہ بھتے وصول کرکے بعض مخصوص افراد کو پل پر سبزی فروٹ اور دیگر اشیاء کی ریڑھیاں بھی لگوائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے پل پر ٹریفک جام ہوتی ہے اور پل عبوری کرنا مشکل ہو کر رہ جاتا ہے ،جبکہ انتظامیہ کو متعدد مرتبہ آگاہ کیا گیا مگرانتظامیہ نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرکے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے ،گڑھی دوپٹہ کے عوامی،سیاسی،سماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر انسپکٹر جنرل پولیس ،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور دیگر ذمہ داران سے نوٹس لینے کا پرزورمطالبہ کیا ہے ۔
ٹریفک جام

© Copyright 2019. All right Reserved