بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

کھڑی شریف، پل منڈا بازار میں ٹریفک جام سے شہری پریشان


کھڑی شریف، پل منڈا بازار میں ٹریفک جام سے شہری پریشان
اکثر پل پر گاڑیاں پارک کردی جاتی ہیں جس سے لوگو ں کو مشکلات پیش آتی ہیں
کھڑی شریف (زاہد شاہ سے ) پل منڈا بازار میں اکثر ٹریفک بند رہنے لگی ۔ میرپور جہلم روڈ پر رش کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا اکثر لوگ پل پر گاڑیاں پارک کر دیتے ہیں اور کئی کئی گھنٹے آنے جانے والوں وقت ضائع ہوتا ہے ۔ کھڑی شریف کے عوامی سماجی حلقوں جن مسلم لیگ (ن) کے راہنما ملک اللہ دتہ آف گوڑھا اعوان اور تحریک انصاف کھڑی شریف کے راہنما راجہ محمد اقبال آف گنڈے سروانی نے ڈپٹی کمشنر میرپور سردار عدنان خورشید سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پل منڈا بازار میں روڈ پر ٹریفک جام ہونے کا نوٹس لیں تاکہ عوام علاقہ سکھ کا سانس لیں سکیں ۔
ٹریفک جام

© Copyright 2019. All right Reserved