بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

سنیارٹی لسٹ کے مطابق اساتذہ کی ترقیاں کی جائیں ،سردار ریاض


سنیارٹی لسٹ کے مطابق اساتذہ کی ترقیاں کی جائیں ،سردار ریاض
محکمہ تعلیم میں نام نہاد براہ راست کوٹے کا یکسر خاتمہ ناگزیر ہے ،منور حسین
نکیال (نمائندہ اوصاف) تحت سنیارٹی پرائمری اساتذہ کی ترقیابیاں عمل میں لائی جائیں ۔تیس سال سے زائد سروس کے حامل ایم۔اے۔ایم ایڈ۔اساتذہ کو تحت سنیارٹی ترقیاب نہ کرنا میرٹ اور سنیارٹی کا کھلا قتل عام ہے ۔نام نہاد براہ راست کوٹہ اساتذہ کی سنیارٹی کو کندھ چھری سے زبح کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔تیس سالہ سیاسی سفر میں راجہ فاروق حیدر دو مرتبہ وزیر اعظم بنے۔مگر ایک ایم اے۔ایم ایڈ۔پرائمری استاد تحت سنیارٹی ترقیابی کے لئے ترس رہا ہے ۔محکمہ تعلیم میں نام نہاد براہ راست کوٹہ کا یکسر خاتمہ ناگزیر ہے ۔ڈائریکٹ کوٹہ سیاسی رشوت کے طور پر استعمال ہو رہا ہے ۔ٹیچر آئرگنائزیشن نکیال ،آزاد کشمیر سکول ٹیچر آئرگنائزیشن فتحپور تھکیالہ کے نمائندوں کا ایک غیر معمولی اجلاس سابق سیکرٹری جنرل سردار گلداد حسرت کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس سے ضلعی نائب صدر سردار محمد ریاض خان ،سردار منور حسین ،منظور حسین ،سردار یسین بڈہانوی ،محمد جاوید اور دیگر کئی اساتذہ نے اجلاس سے خطاب کیا ۔ اساتذہ نے محکمہ تعلیم میں نام نہاد براہ راست کوٹہ کی شدید مزمت کی ۔اور کہا کہ راجہ فاروق حیدر تیس سالہ سیاسی سفر میں دو مرتبہ وزیر اعظم بنے ۔سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ امجد پرویز علی خان ایس ۔ڈی۔ایم سے سیکرٹری تعلیم کے عہدے پر پہنچ گئے ،سردار عبدالشکور صدیقی ڈی۔پی۔آئی سکولز بن گئے مگر پرائئمری اساتذہ گزشتہ کئی سالوں سے پرائمری عہدے پر ہی فائز ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی۔اے۔بی۔ایڈ اور ایم۔اے۔ایم۔ایڈ اساتذہ کو تحت سنیارٹی ترقیاب نہ کرنا بہت بڑی زیادتی ہے ۔پرائمری اساتزہ نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر محکمہ تعلیم میں نام نہاد سیاسی کوٹہ کو فی الفور ختم کر کے تحت سنیارٹی اساتذہ کی ترقیابی کے احکامات جاری کریں ۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے زاتی دلچسپی لے کر اساتذہ کی سنیارٹی کے معاملات یکسو کریں اور ایم۔اے۔ایڈ سیکنڈ ڈویژن اساتذہ کو نظر انداز نہ کیا جائے ۔
سردار ریاض

© Copyright 2019. All right Reserved