ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

سدھنوتی میں معلمین سےسیاسی انتقام عروج پر پہنچ گیا


سدھنوتی میں معلمین سےسیاسی انتقام عروج پر پہنچ گیا
وزیر تعلیم زیادتیوں کا نوٹس لیں، انتقامی کارروائیاں فوری بند کی جائیں،افضل شاہین
تراڑکھل( نامہ نگار) وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر تعلیم سختی سے نوٹس لیں سدھنوتی میں محکمہ تعلیم میں میرٹ اور رولز کی خلاف ورزی مخالف سیاسی جماعتوں نے معلمین کو پریشان کر کے رکھ دیا وزیر تعلیم ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں انتقامی کارروائیاں فوری بند کی جائیں سردار افضل شاہین رہنما تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اساتذہ جو بچوں کو محنت سے پڑھاتے ہیں ان کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا جاتا ہے ۔ بچوں کے والدین کو اس کا نوٹس لینا چاہیے وعدوں اوعلانات کے باوجود طویل سروس کرنے والے ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا رہا اسلام ہمیں بے سہارا لوگوں کی بھلائی کا درس دیتا ہے ۔،لیکن آزاد کشمیر کی حکومت ملازمین کے ساتھ زیاتی کی مرتکب ہو رہی ہے انہوں نے اپیل کی ہے کہ میرٹ اور رولز کی خلاف ورزیوں اور انتقامی کارروائیوں اور تبادلوں کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے علی امین خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ملازمین ،ایڈہاک ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں ایڈہاک ملازمین کو مستقل کر کے ان کی مدد کریں
افضل شاہین

© Copyright 2019. All right Reserved