پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

ففڑیلہ کے جنگل میں آ گ لگانے والوں کو سزا دی جائے، میر افضل


ففڑیلہ کے جنگل میں آ گ لگانے والوں کو سزا دی جائے، میر افضل
جنگل میں عوام کے آزادانہ آنے جانے والے راستوں کو کچھ وقت کیلئے بند کیا جائے
سہنسہ (نمائند ہ خصوصی ) راجہ میر افضل خان نے کہا ہےکہ اللہ پاک جنگل کو آ گ سے محفوظ رکھے۔ گزشتہ رات گائوں سے ملحقہ جنگل ففڑیلہ میں آ گ لگ گئی محکمہ جنگلات ملازمین اور ففڑیلہ ملحقہ گائوں کے معزز اور باشعور دیانتدار بہادر نوجوانوں کے تعاون سے اور اللہ پاک کی مدد شامل ہونے پر جلد ہی آ گ پر قابو پا لیا گیا میں پوری قوم کی طرف سے ان کا مشکور ہوں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں حکومت کی طرف سے محکمہ جنگلات کے ملازمین پر یہ فرض ہے کہ جہاں بھی جنگل میں آگ لگتی ہے وہاں کے ملحقہ لوگوں میں تحقیق و تفتیش کر کے جنگل میں آگ لگانے والے ملزمان کو قانون کے مطابق سزادی جائے اب پوری قوم نے جنگل کو آگ سے بچانے کا تہیہ کر رکھا ہے اب جنگل میں عوامی آزادانہ راستوں کو کچھ وقت کے لیے بند کیا جائے ۔ جنگلات، پانی اور طلباء آزاد کشمیر کے بڑے اثاثہ جات ہیں اگر یہ قومی اثاثے ہماری نگرانی اور ذمہ داری میں جل کر تباہ ہوجائیں تو ہماری فرض ادائیگی ، جذبہ حب الوطنی پر لمحہ فکریہ ہے ۔ دنیا میں انصاف معزز قوموں کی پہچان ہے اگر حکومت محکمہ جنگلات ، ملازمین اور پوری قوم جنگلات کو آگ سے بچانے میں ناکام ہوئی تو ان کو بھیانک نتائج کا سامنا کر نا پڑے گا جنگل کو آگ سے بچانے کے لیے الیکٹرانک میڈیا اور پریس میڈیا اپنا پورا کر دار ادا کر ئے الیکٹرانک میڈیا پوری قوم کے ہاتھوں میں موجود ہے آگ کی خبر جتنا جلد ممکن ہوسکے عوام تک پہنچائی جائے ۔ تاکہ آگ پر قابو پانے میں نوجوانوں کا تعاون حاصل ہوسکے اس پرپوری قوم میڈیا کی مشکور ہوگی ۔ قوم اور اس کے حقوق او ر وقار کا تحفظ اللہ پاک کی منشاء اور اسلام کی سربلندی ہے اور مسلمانوں کے کردار کے عروج و زوال کی بنیاد ہے ۔ مجھے قومی نوجوانوں پر امید ہے کہ اپنے تحفظ کے ساتھ ساتھ قومی حقوق کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے ۔
میر افضل

© Copyright 2019. All right Reserved