بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

حکومت ملازمین کو مہنگائی کے تناسب سے پیکج دے ، افراز چوہدری


حکومت ملازمین کو مہنگائی کے تناسب سے پیکج دے ، افراز چوہدری
غریب ملازمین بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث بے شمار مشکلات کا شکار ہیں
میرپور(بیورورپورٹ) تنظیم غیرجریدہ ملازمین ضلع میرپور کا اہم اجلا س ڈسڑکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں منعقد ہوا ہے ۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر ملک راشد محمود نے کی ۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر افراز چوہدری ، نائب صدر حید کملاق ، سیکرٹری جنرل شاہد حسین سلہریا ، ایڈیشنل سیکرٹری مرزا ندیم الحسن جرال ، جوائنٹ سیکرٹری راجہ جاوید مشتاق ، سیکرٹری مالیات غلام مرتضیٰ ، پریس سیکرٹری راجہ اسد محمود ، ضلعی صدارتی مشیران راجہ عمر ریاض ، سکند رطالب ، ظفر مغل ، خورشید احمد نے شرکت کی ۔شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر غیر جریدہ افراز چوہدری نے کہا کہ تنظیم غیر جریدہ میرپور حکومت آزاد کشمیر اور سیکرٹری مالیات سے بھرپور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ آمدہ بجٹ میں ملازمین غیر جریدہ کو مہنگائی کے تناسب سے پیکج دے ، آئے روز مہنگائی کے طوفان نے غریب ملازمین بے شمار مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔ ملازمین غیر جریدہ مہنگائی کی وجہ سے ماہ رمضان میں بھی گوشت ، پھل ، کھجور ، دودھ ،دہی جیسی نعمتوں سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں میں اضافہ کرے تاکہ غیر جریدہ ملازمین کا معاشرہ میں طرز زندگی بہتر ہوسکے تاکہ وہ بہتر طریق ایماندار سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں ۔ سیکرٹری جنرل شاہد حسین سلہریا نے تنظیمی عہدیدارا ن کے اجلاس میں بھرپور شرکت پر تنظیم غیر جریدہ کی کامیابی قرار دیا او رکہا کہ ملک راشد ہی ملازمین غیر جریدہ کے حقیقی نمائندے ہیں ہمیں ملک راشد کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔ ملک راشد ہی ملازمین غیر جریدہ کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ضلعی صد ر ملک راشد محمود نے جس طرح ملازمین غیرجریدہ کے مسائل کو اجاگر کیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔ جن میں غیر جریدہ میرپور کی چھ مرلہ پلاٹ سکیم سرفہرست ہے ۔جو تین دہائیوں سے غیر ضروری رکاوٹوں کی وجہ سے التواء کا شکار ہے ۔ سچی بات کے ملازمین غیر جریدہ مہنگائی کے اس دور میں سخت ذہنی کرب کا شکار ہوچکے ہیں ۔ جن میں ملازمین غیر جریدہ کی رہائشی مشکلات ناقابل برداشت ہوچکی ہیں آئے روز مکان کے کرایوں میں اضافہ سے ملازمین غیر جریدہ کو اپنے بچوں کے ساتھ سرچھپانے کی جگہ بھی میسر نہیں ۔ ہم ایک بار پھر حکومت آزاد کشمیر سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین غیر جریدہ کی رہائشی پلاٹ اسکیم کی غیر ضروری رکاوٹیں دور کر کے ملازمین کو انکے بنیادی حقوق دیئے جائیں ۔ اجلاس کے آخر میں ضلعی صدر ملک راشد محمود نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس طرح ملازمین غیر جریدہ مجھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں میں انشاء اللہ انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا ۔ میں نے کبھی ذاتی مفاد کی خاطر تنظیم غیر جریدہ کو استعمال نہیں کیا ۔ جب بھی بات کی تنظیمی اور ملازمین غیر جریدہ کے مفاد کی بات کی ہے ۔ آج کے اجلاس کا مقصد آمد ہ بجٹ میں ملازمین غیر جریدہ کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ، چھ مرلہ رہائشی پلاٹ اسکیم او رمرکزی قیادت کی طرف سے حکومت آزاد کشمیر کو پیش کردہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عملد رآمد کے حوالے سے ہے تنظیم غیر جریدہ ملازمین حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملازمین کے مسائل کو سنجید گی سے لیا جائے اور انہیں جلد از جلد یکسو کیا جائے نہیں تو تنظیم غیر جریدہ راست اقدام پر مجبو رہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری بیوروکریسی اور حکومت پر ہوگی ۔ آخر میں جنرل سیکرٹری شاہد محمو دسلہریا نے تمام تنظیمی عہدیداران کی طرف سے کہا کہ ہم ملک راشد صدر غیر جریدہ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور ان کے ہر فیصلے پر من وعن عمل کریںگے ۔
افراز چوہدری

© Copyright 2019. All right Reserved