بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

آزادحکومت وادی لیپہ کارناہ کی عوام پرتوجہ دے، منور اعوان


آزادحکومت وادی لیپہ کارناہ کی عوام پرتوجہ دے، منور اعوان
وفاقی حکومت ٹنل کا کام جاری کرکےوادی لیپہ کارناہ کی عوام کی زندگیاں محفوظ کرے
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) وادی لیپہ کارناہ دور دراز پسماندہ علاقہ ہے ،قدرتی طور پر بلند و بالا سنگلاخ برف پوش پہاڑوں میں قدرت نے جنت بنائی ہے ۔انسانی آبادی ایک لاکھ کے لگ بھگ تھی گہری سازش سے یہ نصف کردی ۔نومبر سے اپریل تک شدید برفباری
سلائیڈنگ شدید سردی کی وجہ سے زمینی رابطہ مکمل منقطع رہا ہے ۔عوامی کی زندگی اجیرن اجناس خور دو نوش ادویات ہر قسم کی ضروریات زندگی مکمل ناپید ،عوام گھروں میں قید،پانی بجلی ،ٹیلی فون بند ایک گھر سے دوسرے گھر جانا محال تھا۔ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی برزرگ مسلم لیگی ممبر مجلس عاملہ سابقہ امیدوار اسمبلی و میونسپل کمشنر راولپنڈی ملک محمد منور اعوان نے اس وادی کی طرف ارباب اخیتار وفاقی و آزادکشمیر حکومت اور سپہ سالار پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ کی فوری زاتی توجہ دلاتے ہوئے کیا ہے ۔ملک منور اعوان نے کہا کہ وادی لیپہ کی غیور عوام ایل او سی پر اپنی بہادر افواج کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چٹان کی طرح کھڑی ہے ۔اس طرح وادی کی اپنی تاریخ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کا برحق دیرینہ مطالبہ ٹنل ۔وفاقی حکومت ٹنل کا کام جاری کرکے عوام کی زندگیاں محفوظ کرے یا بھارت سے مذاکرات کرکے ٹیٹوال کا راستہ جو قدیمی راستہ ہے آمد و رفت کے لیے کھولا جائے واید کی جغرافیائی حالات مد نظر رکھ کر ایک سپیشل نشست قانون ساز اسمبلی میں مخصوص کی جائے ۔
منور اعوان

© Copyright 2019. All right Reserved