بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

پیپلزنیشنل پارٹی آزادی کشمیرتک جدوجہدجاری رکھے گی، سید اظہر شاہ


پیپلزنیشنل پارٹی آزادی کشمیرتک جدوجہدجاری رکھے گی، سید اظہر شاہ
گلگت بلتستان کےعوام کو سی پیک کےفوائد پہنچنےچاہیئے،صحافیوں سےگفتگو
قادرآباد(نمائندہ اوصاف) متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کشمیر کی آزادی اور وحدت کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔گلگت بلتستان کے عوام کو سی پیک کے فوائد پہنچنے چائیے ،وہاں کے بے روز گار نوجوانوں کو ملازمتوں میں ترجیح دی جائے، عارف شاہد کے قاتلوں کو سامنے لا کر انہیں سزا دی جائے کشمیر ایک ناقابل تقسیم وحدت ہے۔ قابض ممالک تقسیم کشمیر کی سازشوں سے باز آجائیں۔ یو کے پی این پی اپنے قائد شوکت علی کشمیری کی قیادت میں مکمل آزادی خود مختاری تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی تحصیل دھیرکوٹ کے سابق جنرل سیکرٹری سید اظہر شاہ نے اٹلی سے بذریعہ ٹیلی فون صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر گولہ باری سے کشمیری عوام کا قتل عام ہو رہا ہے اورکروڑوں روپے کی املاک تباہ مال مویشی ہلاک ہو رہے ہیں عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر گلگت اور سری نگر کی حکومتیں اپنا اپنا اقتدار بچانے کے لیے ہاتھ پائوں مار رہی ہیں انہیں مسئلہ کشمیر کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں کشمیر کے تینوں حصوں کے عوام مسئلہ کشمیر کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں کشمیری خاندان جنگ بندی لائن کی وجہ سے 70سال سے آر پار تقسیم ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے آر پار تمام قدرتی راستے کھول کر منقسم خاندانوں کو ایک دوسرے سے ملنے کے مواقع مہیا کیے جائیں کنٹرول لائن پر گولہ باری بند کی جائے آر پار بس سروس اور تجارت کا سلسلہ بحال رکھتے ہوئے تجارتی منڈیاں آزاد کشمیر کی حدود میں کھولی جائیں ۔
سید اظہر

© Copyright 2019. All right Reserved