بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

وفاقی حکومت غریبوں کو ریلیف دینےمیں ناکام ہو چکی،چوہدری اشرف


وفاقی حکومت غریبوں کو ریلیف دینےمیں ناکام ہو چکی،چوہدری اشرف
ڈالرمارکیٹ سےغائب،سوئی گیس ،بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےسےقوم پریشان ہے
میرپور(بیورورپورٹ) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی کی انتہا کر دی ہے۔غریب آدمی ایک روٹی کے نوالے کے لیے ترس گیا ہے۔ سوئی گیس ،بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔عوام وفاقی حکومت کو بدعائیں دے رہی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے الیکشن سے قبل جو وعدے کیے تھے کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکے ۔ عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے استعفی دے کر قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔ ملکی حالات ابتر ہو چکے ہیں ۔ڈالر مارکیٹ سے غائب ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری محمد اشرف نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتی ہے تحریک انصاف کی حکومت غریب لوگوں کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔مہنگائی سے غریب عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ الیکشن سے قبل پاکستانی عوام کو سبز باغ دکھانے والوں نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں ۔پالیسی نام کی کوئی چیز نہیں۔ مہنگائی میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے۔ملک چلانا عمران خان کے بس کی بات ہے ۔
اشرف

© Copyright 2019. All right Reserved