ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

نذیر انقلابی حلقہ نمبر2کی عوام کے دلوں کی ڈھرکن ہیں،ماسٹرطارق


نذیر انقلابی حلقہ نمبر2کی عوام کے دلوں کی ڈھرکن ہیں،ماسٹر طارق
موصوف نے لنک روڈ تعمیر کروا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں،صحافیوں سے گفتگو
اسلام گڑھ(نامہ نگار ) ماسٹر محمد طارق نے کہا ہے کہ لنک روڈ سرکاری ہسپتال تامڈل سکول پرانااسلام گڑھ عوام علاقہ پرانا اسلام گڑھ کی تعمیر سے پرانا اسلام گڑھ اور اسکے دیگر علاقوں کو بہت سی سہولیات میسر ہونگی اس روڈ کی تعمیر عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی تکمیل عوامی ایم ایل اے محمد نذیر انقلابی کی مرہون منت ہے ۔محمد نذیر انقلابی نے لنک روڈ سرکاری ہسپتال تامڈل سکول پرانااسلام گڑھ تعمیر مکمل کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔روڈ کی تعمیر پر عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور ہم محمد نذیر انقلابی اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے لنک روڈ سرکاری ہسپتال تامڈل سکول پرانااسلام گڑھ کی تکمیل کے مراحل کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پران ہمراہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عامر رزاق ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ لالہ تصدق علی رفیقی ،طارق محمود اور دیگر عوام علاقہ بھی موجود تھے ۔ ماسٹر محمد طارق ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ لالہ تصدق علی رفیقی نے کہاکہ آزادخطہ میں راجہ فاروق حیدر خان کی زیر قیادت مسلم لیگ ن متحدو متحرک ہے ،پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں میرٹ پر تقرریاں ،برادری ازم کے خاتمے ،لوڈشیڈنگ اور دیگر دوسرے مسائل کا خاتمہ ہوا ہے ۔راجہ فاروق حیدر نے آزادکشمیر کو ترقی یافتہ بنانے کا جو عزم کیا تھا وہ پورا کررہے ہیں ۔محمد نذیر انقلابی حلقہ نمبر2کی عوام کے دلوں کی ڈھرکن ہیں انہوں نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کردیئے انشاء اللہ جو کام رہتے ہیں وہ بھی مکمل ہونگے ۔
نذیر انقلابی

© Copyright 2019. All right Reserved