ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

برنالہ، کنٹرول لائن کے144مستحق گھرانوں میں فوڈ پیکج کی تقسیم


برنالہ، کنٹرول لائن کے144مستحق گھرانوں میں فوڈ پیکج کی تقسیم
پیکج فلاحی کام کرنےوالی تنظیم این آر ایس پی کی طرف سےتقسیم کیا گیا
برنالہ (تحصیل رپورٹر)این آر ایس پی کی طرف سے متاثرین کنٹرول لائن نالی،پتنی اور چھمب سیکٹر و دیگر علاقوں میں 144 مستحق گھرانوں میں فوڈ پیکج کی تقسیم،مستحق گھرانوں میں فوڈ پیکج کی تقسیم کو عوام علاقہ کی طرف سے خوب سراہا گیا ہے۔یہ فوڈ پیکج ان لوگوں میں تقسیم کیا گیا جن کو آج تک نہ تو کسی فلاحی تنظیم کی طرف سے فوڈ پیکج ملا اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کسی قسم کی امداد دی گئی۔تفصیلات کے مطابق این آر ایس پی کی طرف سے کوٹ جیمل کے مقام پر ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی سیکریٹری بہبود آبادی ،ڈی جی ماحولیات راجہ محمد رزاق تھے،دیگر مہمانوں میں سماجی شخصیت عمر شہزاد جرال تھے برانچ مینجر چوہدری رفیق ،نے اپنے خطاب میں اپنی تنظیم این آر ایس پی کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔انہوں نے کہا کہ این آر ایس پی دیہات کی سطح پر منظم ہو کر پائیداری آنی ممکن ہے۔این آر ایس پی 1990 سے دیہی علاقوں میں لوگوں کی ترقیاتی کاموں میں شامل کر کے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔این آر ایس پی ایک منظم ادارہ ہے۔جو ہمیشہ کسی قسم کی بھی مشکل گھڑی ہو۔مثلا سیلاب ،زلزلہ یا کسی قسم کی بھی آفت آئے۔لوگوں کی ہمہ وقت مدد کرتی ہے۔27 فروری 2019 سے لے کر اب تک کنٹرول لائن پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے۔این آر ایس پی نے پورے آذاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر متاثرین میں فوڈ پیکج تقسیم کیا۔سماجی شخصیت عمر شہزا د جرال نے کہا کہ NRSP ایک صاف شفاف اور میرٹ پر کام کرنے والا ادارہ ہے۔اور اس میں کرپشن کا کوئی موقع نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ اس ادارہ کے ساتھ جتنے بھی لوگ کام کررہے ہیں۔وہ انتہائی محنت ،لگن اور دیانتداری سے کام کرتے ہیں۔ہماری وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان تک رسائی آسان ہے۔میں وزیر اعظم کو کہوں گا کہ وہ متاثرین کنٹرول لائن کے لئے رکھے گئے 12 ارب روپے کے فنڈز اورہیلتھ کارڈ بھی این آر ایس پی کے ذریعے ہی تقسیم کریں۔کیونکہ یہ واحد ادارہ ہے۔جو کرپشن سے پاک ہے۔اور میرٹ پر کام کررہا ہے۔آج جن لوگوں میں راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔یہ لوگ دور دراز گائوں ،دیہاتوں میں رہتے ہیں۔جہاں کسی قسم کی بھی رسائی ممکن نہیں۔لیکن این آر ایس پی نے میرٹ پر اور مستحق افراد میں فوڈ پیکج تقسیم کرکے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ادارہ بہترین کام کررہا ہے۔ڈی جی ماحولیات راجہ محمد رزاق نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم این آر ایس پی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
پیکج تقسیم

© Copyright 2019. All right Reserved