بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

سردار صادق مرحوم کی بیوہ اور اظہر کاشر کی والدہ کوسپردخاک کردیاگیا


سردار صادق مرحوم کی بیوہ اور اظہر کاشر کی والدہ کوسپردخاک کردیاگیا
تراڑکھل (نامہ نگار) معروف ٹریڈر یونین رہنما سردار صادق خان مرحوم کی بیوہ قوم پرست رہنما نیپ کے مرکزی قائد امیدوار حلقہ نمبر ۲ پونچھ اظہر کاشر مظہر خان کی والدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئی ہیں مرحومہ کی اچانک وفات پر قوم پرست کارکنان میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی اور سینکڑوں کارکنان راولاکوٹ ہجیرپہ تراڑکھل باغ مظفر آباد ڈڈیال میر پور اور مختلف علاقوں سے ان کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے مرحومہ انتہائی نیک سیرت با شعور سیاسی کارکن سماجی شخصیت کی حامل تھیں اظہر کاشر کی سیاسی تربیت میں ان کا اہم کردار رہا ہے مرحومہ کا جنازہ گرلز کالج جنڈالی کے گرائونڈ میں ادا کی گئی اور آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں جندلای پھلجڑی بنجونسہ کی کے علاوہ عزیزو اقارب قوم پرست کارکنان و قائدین نے شرکت کی نیپ کے مرکزی صدر سردار لیاقت حیات عمران شان سردار صابر کشمیری توصیف خالق اسد نواز رشید خان سردار الطاف خان و دیگر نے اظہر کاشر اور ان کے جملہ پسماندگان سے دلی تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے دعا مغفرت کی ہے اور کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سردار اظہرر کاشر کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں
سپردخاک

© Copyright 2019. All right Reserved