بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

راولاکوٹ ،مسلم لیگ ن کےراہنما سردار خورشید منتظرانتقال کر گئے


راولاکوٹ ،مسلم لیگ ن کےراہنما سردار خورشید منتظرانتقال کر گئے
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن حلقہ نمبر چار کے سنیئر رہنما سردار خورشید منتظرانتقال کر گئے ۔ ا ن کی نماز جنازہ میں سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار سیاب خالد خان کے علاوہ مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے عہدیداران، سابق بلدیاتی نمائندوں ، وکلا ، صحافیوں، ڈاکٹرز ، پروفیسر ز، اساتذہ کرام ، تاجروں ، ٹرانسپورٹروں ، مختلف مکاتب فکرکے زعما اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ان کی نماز جنازہ ان کے گھر کے قریب سہر گوارہ پاچھیوٹ میں ادا کی گئی ۔ممبر کشمیرکونسل عبدالخالق وصی ، ممبر اسمبلی صغیر احمد چغتائی، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردا رمحمد ذاکر خان،راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر سردار عبدالنعیم خان، پاکستان تحریک انصاف ضلع پونچھ کے صدر سردار اورنگزیب خان، جموں کشمیر پیپلزپارٹی ضلع پونچھ کے صدر سردار محمد سیاب شریف، پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے مرکزی صدر سردا رافتخار شاہین، تنظیم غیر جریدہ ضلع پونچھ کے صدر سردار جاوید عزیز ، ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع پونچھ کے نائب صدر سردار اعجاز حسین خان،سبزی فروٹ ایسوسی ایشن راولاکوٹ کے صدر سردار خالد محمود خان، سردار عاطف نسیم خان، سردار شہزاداحمد خان، سردار محمد عمران خان، سردار محمد رشید خان،جمعیت علمائے اسلام پونچھ ڈوثیرن کے امیر خطیب مرکزی جامع مسجد راولاکوٹ مفتی عبدالخالق خان، سردار عمر فاروق ، سردار ندیم اشرف، سردار آصف اسلم ،سردار محمد رحیم خان، سردار وقار اکرم خان، ٹھیکیدار سردار محمد طاہر خان، گڈ زٹرانسپور ٹ پونچھ ڈوثیرن کے صدرسردار محمد عزیز خان، نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے جملہ لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved