بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

چوہدری اشرف محروم انسان دوست شخصیت تھے،عمر ریاض


چوہدری اشرف محروم انسان دوست شخصیت تھے،عمر ریاض
پیپلز پارٹی کا بھمبر میں چوہدری اشرف محروم کی برسی پربھرپور استقبال کرینگے
بھمبر (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا چوہدری محمد اشرف محروم کی برسی کے موقع پر بھمبر آمد پر فقید المثال استقبال کریں گے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما و سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری عمر ریاض ساگر نے کیا ، انہوں نے کہا کہ چوہدری اشرف مرحوم نے اپنی ساری زندگی عوامی خدمت اور پیپلز پارٹی کے پرچم تلے گزاری ہے مرحوم انتہائی شفیق مہربان انسان دوست شخصیت تھے انکی سالانہ برسی کے موقع پر انکی سیاسی و سماجی اور عوامی خدمات کو خرا ج عقیدت پیش کریں گے مرحوم کی برسی کی تقریب پیپلز ہاوس میں منعقد ہوگی جس میں پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت بھمبر برنالہ اور سماہنی سے چوہدری محمد اشرف مرحوم کے چاہنے والے بھرپور شرکت کریں گے بھمبر آمد پر پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا فقید المثال استقبال کریں گے۔
برسی

© Copyright 2019. All right Reserved