پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

گریٹر واٹرسپلائی وسیوریج سکیم میرپور،اسسٹنٹ انجینئرسے8لاکھ کی ریکوری


دو
پی ایچ یوگریٹر واٹرسپلائی سکیم ،اسسٹنٹ انجینئرسے8لاکھ کی ریکوری
ڈپٹی ڈائریکٹر احتساب بیورو نے ملزم مذکورسے متعلقہ فرم کو ادا کردہ زائدرقم خزانہ میں جمع کرا دی
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو کی جانب سے PMU گریٹر واٹر سپلائی اینڈ سیوریج سکیم میرپور میں اسسٹنٹ انجینئر PMU سے 08 لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی ہے۔اسسٹنٹ انجینئر PMU کی جانب سے کنٹریکٹر کو زائد ادائیگی عمل میں لائی گئی تھی جواحتساب بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ملزم مذکور سے متعلقہ فرم کو ادا کردہ زائد رقم خزانہ سرکار میں جمع کروا دی ہے۔یاد رہے کہ اس منصوبہ میں دیگر گرفتار ملزمان سے 23 لاکھ روپے کی ریکوری بھی عمل میں لائی گئی تھی ۔اس طرح اس وقت تک 31 لاکھ روپے کی رقم ریکور کرتے ہوئے خزانہ سرکار میں جمع کروائی جا چکی ہے۔ جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف بھی تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔07 ارب کی کثیر لاگت کے اس منصوبہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔اس وقت تک اس کرپشن میں ملوث کئی افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔اس میگا کرپشن سیکنڈل میں مزید تفتیش جاری ہے۔چیئرمین احتساب بیورو نے تفتیشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ مفاد عامہ کے اتنے اہم منصوبہ میں کرپشن کرنے والے تمام کرداروں کے خلاف بلا تخصیص کارروائی عمل میں لائی جائے۔یاد رہے کہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم میرپور میں کرپشن کی وجہ سے میرپور شہر کی کثیر آبادی اس پراجیکٹ سے مستفید نہیں ہو سکی۔یہ بات ترجمان آزادجموں وکشمیر احتساب بیور و کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں بتائی گئی ۔
ریکوری

© Copyright 2019. All right Reserved